5 مرلہ گھر رکھنے والے مالکان کے لئے بری خبر

لاہور (آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں 5 مرلہ کے گھروں کے مالکان کو پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے دی گئیچھوٹ ختم کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 5 مرلے کا گھر رکھنے والے لاکھوں مالکان جو 15 سال سے زائد کے پراپرٹی ٹیکس کے نادہندہ ہیں سے بقایا جات کی وصولی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب لاہور سے 3 ارب روپے اور صوبے بھر سے 8 ارب روپے کا ریونیو وصول کرے گاجبکہ محکمہ کے افسران کو ٹیکس وصولی کا ہدف دے دیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز مجموعی طور پر پانچ مرلے کے گھروں کےمالکان 21 ارب روپے کا پراپرٹی ٹیکس آئندہ تین سال میں موصول کرے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 8 سال قبل اس وقت کے دورے حکومت میں 5 مرلے کے گھر پر پراپرٹی ٹیکس ختم کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close