لانگ مارچ، راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ پھر تبدیل کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر جاری لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کے اب لانگ مارچ کے بعد راولپنڈی پہنچنے کا دن بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی سینئر رہنما کے ٹوئٹ کے مطابق 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بات اہم ہے کہ لانگ مارچ جو 28 اکتوبر کو لاہور سے شروع ہوا براستہ سیالکوٹ راولپنڈی پہنچنے والا تھا لیکن پھر اس کو جی ٹی روڈ سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے روٹ تبدیل کر دیا گیا لیکن اب لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی ڈیڈ لائن بھی تبدیل کر دی گئی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close