لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد میرا کیا پلان ہو گا؟ عمران خان کا پر تجسس اعلان

گوجرانوالہ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچے گا تو پھر میرا اگلا پلان نظر آئے گا، پھر اس کے بعد مزید اگلا پلان نظر آئے گا، یہ سلسلہ اب رکنا نہیں ہے۔لانگ مارچ کی رفتار اس لیے سست ہے کہ لوگ بہت زیادہ ہیں، میاں نوازشریف لندن میں بیٹھ کر چوری اور حرام کے پیسے لوٹ کر بیانات دے رہا ہے، کسی مہذب معاشرے میں اس کا کوئی بیان نشر نہ کرے، 30 سال سے پیسا چوری کررہا ہے۔

گوجرانوالہ پاکستان کا بہت بڑا شہر ہے ، پہلے یہ شہر ن لیگ کا ہوتا اب اللہ نے پی ٹی آئی کا شہر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سامنے رانا ثناء اللہ کا نام نہ لیا کریں ، وہ قاتل ہے، میں اس کو جواب دیتے اپنی توہین سمجھتا ہوں، یہ کوئی نہیں روک سکتا، یہ ہمارا آئینی قانونی حق ہے،لانگ مارچ میں عورتیں بچے بھی ہمارے ساتھ ہیں ہم کوئی تصادم نہیں چاہتے، اگر کچھ کرے گا تو توہین عدالت کرے گا۔انہوں نے اسلام آباد میں دھرنا دینے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچے گا تو پھر میرا اگلا پلان نظر آئے گا۔عمران خان نے کہا کہ یہ فوج کیوں لے کر آئیں گے؟ یہ عورتوں اور بچوں کے اوپر فوج لے کر آئیں گے؟ کیا چیز ہے جو فوج لے کر آئیں گے یہ مجرم ہیں یہ ملک کی بڑی جماعت تحریک انصاف کو فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں، اگر پی ٹی آئی اور فوج کا آمنا سامنا ہوا جو نہیں ہوگا ، اس سے تودشمنوں کی عید ہے اسی لیے تو ہندوستان خوش ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close