ہم نے حقیقی آزادی مارچ کیلئے سائیکلوجیکل سٹریٹجی اپنائی ہے، اسد قیصر نے سست رفتار لانگ مارچ کی وجہ بتا دی

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں ہم نے سائیکلوجیکل سٹریٹجی اپنائی ہے ، سائیکلوجیکل سٹریٹجی میں دیکھا جاتا ہے کہ مخالف کے اعصاب کتنے مضبوط ہیں ۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں عمران خان کے ساتھ دو سو لوگ ہیں، لیکن آج سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانےسے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد بھیج رہے ہیں لہذا بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتے ۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کی کال پر پورا پنجاب امڈ پڑا ہے ، انہوں نے کنٹینر لگا کر اسلام آباد کو بند کرر کھا ہے اور ریڈ زون کا دائرہ کار مسلسل بڑھا رہے ہیں، ہم تو صرف غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ کہتے تھے کہ سائفر ایک ڈرامہ ہے ، ٹھیک ہے اگر وہ ڈرامہ ہے تو سائفر کی تحقیقات کرالیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کوئی بینچ بنا دیں، جامہ تحقیق ہو ، اگر ہم غلط ثابت ہے تو ہو جائیں ۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو کہا کہ اس وقت موقع اچھا ہے ، عوام باہر نکلیں ہیں آپ جلدی سے جلدی اسلام آباد پہنچنے کی بجائے ایک ایک ڈسٹرکٹ کے عوام سے ملیں ، آج جس قدر عوام عمران خان سے پیار کرتے ہیں اور ان کی کال پر لبیک کہہ رہے ہیں ، ہم نے ماضی میں اس قدر عقیدت نہیں دیکھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close