موجودہ لانگ مارچ کے پیچھے کوئی ادارہ نہیں البتہ ایک دو افراد ہو سکتے ہیں، مریم نواز کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ موجودہ لانگ مارچ کے پیچھے کوئی ادارہ نہیں البتہ ایک دو افراد ہو سکتے ہیں ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وقت ختم ہو چکا ہے ، مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے ، سٹیبلشمنٹ کے سیاست میں دخل اندازی نہ کرنے کا بیان نواز شریف کے بیانیے کی کامیابی ہے ۔

چار سال میں ملک کے قرض کہاں پہنچ چکے ہیں ، جو حالات پیدا کر دیے گئے ہیں اسے تو سڑک پر نکلنا ہی نہیں چاہئے تھا ، اس نے چار سال میں معیشت تباہ کر دی ، عوام لانگ مارچ سے لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کس مقصد کیلئے ہے ؟، چار سال میں قرضوں کی صورتحال کیا ہو گئی ، معیشت اور مہنگائی سے حالات خراب ہو گئے ، ، قوم کے ٹیکس کے کروڑوں اربوں روپے اس مارچ کی حفاظت کیلئے خرچ ہو رہے ہیں جبکہ اس کا کوئی مقصد نہیں ،عمران خان نے سوچھا کہ ہم پر دباؤ ڈال کر جلد الیکشن کر الے گا، اس کا ٹارگٹ آرمی چیف کی تعیناتی ہے ، اس کی 22 سالہ جدو جہد پرویز مشرف، ظہیر الاسلام سے شروع ہوئی ، اس کو علم ہونا چاہئے کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہوتا ہے ، اس کا کوئی لینا دینا نہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ اب بھی اسٹیبشلمنٹ کی تلاش میں ہے جو اس کے کان اور آنکھیں بن جائیں ، پانچ روز سے جاری لانگ مارچ دو گھنٹے میں ختم ہو جاتا ہے اور یہ لاہور واپس آجاتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں