علیم خان کس کے ڈر سے دبئی میں روپوش ہیں؟ صحافی صدیق جان کا حیران کن دعویٰ

لاہور (پی این آئی )علیم خان کس کے ڈر سے دبئی میں روپوش ہیں؟ صحافی صدیق جان کا حیران کن دعویٰ۔۔ صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں بیٹھے علیم خان منتظر ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک شخصیت عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کے ساتھ اسلام آباد جائے اور علیم خان پیچھے سے اپنے گھر کا چکر لگا لیں ۔

 

 

 

صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا کہ علیم خان ایک شخصیت کے منتظر ہیں کہ وہ لانگ مارچ کیساتھ ایک آدھے ہفتے کیلئے اسلام آباد جائیں ، لیکن وہ شخصیت روز دھرنے میں شرکت کے بعد واپس لاہور آجاتی ہے ، وہ شخصیت میاں اسلم اقبال ہیں جن کے ڈر سے علیم خان دبئی میں روپوش ہیں ۔پروگرام میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ میں نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کہیں نہیں کہا کہ علیم خان کے خلاف آپریشن ہے ، میں تمام غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کام کر رہا ہوں، انہوں نے غریبوں سے اربوں روپے لے کر ایک کاغذ کا ٹکڑا تھما دیا ہے اور کئی سال سے کل آنا ، پرسوں آنا پر لگا رکھا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close