پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر یومیہ کتنے لاکھ روپے خرچ آرہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے ، مارچ پر روزانہ آنے والے اخراجات سے متعلق نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ پر روزانہ تقریباً 43 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں ، جن میں سے کوریج پلان پر 13 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

 

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ اور ڈی ایس این جیز سے اجلاس کی کوریج کی جا رہی ہے ، لاہور ٹرانسمیشن کا سسٹم لاہور کے کسی نامعلوم مقام پر نصب کیا گیا ہے ۔ پانچ لاکھ روپے ساؤنڈ سسٹمز پر لاگت آرہی ہے جبکہ دو ٹرکوں کے جنریٹرز پر تقریباً تین لاکھ روپے روزانہ خرچ ہو رہے ہیں ۔ سکیورٹی، آپریشنز سٹاف ، بل بورڈز ، بینرز اور دیگر ٹرانسپورٹ پر روزانہ 10 لاکھ کا خرچ آرہا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ کے ان پانچ دنوں میں اب تک تقریباً دو کروڑ 15 لاکھ خرچ کئےجا چکے ہیں، 7 روز کی میڈیا کوریج کے سیٹلائٹ سسٹم کیلئے سوا کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا ہے ۔ اگر لانگ مارچ میں ایک ہفتے کی توسیع ہوتی ہے تو اخراجات بھی ڈبل ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close