نوازشریف واپس آکر الیکشن لڑیں تو کیا کروں گا؟ عمران خان کا بڑا چیلنج

گوجرانوالہ (پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف جب بھی واپس آکر الیکشن لڑوں گے میں چیلنج کرتا ہوں میں تمہیں تمہارے حلقے میں آکر ہراؤں گا۔ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب تک قوم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوتی، اس کی دنیا میں حیثیت نہیں ہوتی،عام آدمی تھانے اور کچہرے میں رلتا ہے، پاکستانیوں کو اجازت نہیں کہ روس سے تیل لیا جائے ۔

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا کیونکہ وہ حق پر کھڑا تھا، میرے خلاف 30 مقدمات درج کئے گئے، عمران خان کاکہناتھا کہ ان کی خاندانی جماعتیں سکڑکر چھوٹی جماعتیں رہ گئیں، چیلنج کرتا ہوں نوازشریف کو ان کے حلقے میں ہراؤں گا، آصف زرداری!آپ کے پیچھے سندھ آ رہا ہوں، تیاری کرلیں ، سندھ کے لوگوں کو آزادی کی ضرورت ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ میں وہ سیاستدان ہوں جس نے ملک سے باہر نہیں بھاگنا، نواز شریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی اور باہر گئے ،ہم مل کر نوازشریف کا استقبال کریں گے اور ایئرپورٹ سے اڈیالہ جیل لے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے اپیل ہے اعظم سواتی، شہباز گل کو انصاف فراہم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close