پی ٹی آئی کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کیساتھ لانگ مارچ کے دوران حادثہ پیش آگیا

گوجرانوالہ (پی این آئی ) گوجرانوالہ میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑے شاہ محمود قریشی کا سر فلائی اوور سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کنٹینر پر کھڑے تھے کہ ان کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گئی ، حادثے میں شاہ محمود قریشی کو چوٹ آئی ، انہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں ، سر پر معمولی سی چوٹ آئی ہے ،کنٹینر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطاب ختم کر کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ان کی خیریت دریافت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close