لاہور (پی این آئی ) معروف گلوکار اور عمران خان کے فوکل پرسن برائے ثقافت سلمان احمد نے دعویٰ کیاہے کہ ان کا نام ہٹ لسٹ پر ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن برائے ثقافت سلمان احمد نے ہٹ لسٹ پر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
عمران خان کے قریبی ساتھی سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نام ایک ہٹ لسٹ پر موجود ہے ارشد شریف کی شہادت کے بعد انکا دعویٰ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا @sufisal @ImranKhanPTI pic.twitter.com/NTgs6sGZ2Y
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 31, 2022
سینئر صحافی حامد میر نے سلمان احمد کا ایک خصوصی ویڈیو پیغام چلایا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ’ ’مجھے دو سینئر اینکر زکی جانب سے پیغام دیا گیا کہ آپ کی زندگی خطرے میں ہے، آپ کا نام ہٹ لسٹ پر ہے لہٰذا آپ اپنی حفاظت کریں“۔انہوں نے کہاکہ ”وہ لوگ جو مجھے اور ارشد شریف جیسے صحافی حضرات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے پھر تو پاکستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں، میں اس ویڈیو کے ذریعے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ان دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ہیں جتنی مرضی چاہے دھمکیاں دیں، ایف آئی اے کے نوٹسز بھجوائیں، جتنا مرضی آئیں ہمیں ڈرائیں دھمکائیں اور فاشسٹ حکمت عملی سے ہمیں پیچھے کرنے کی کوششیں کریں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے“۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ ”میرا سینہ حاضر ہے اگر گولیاں مارنی ہیں تو آگے سے ماریں لیکن میرے بزرگ والد کو فون پر دھمکیاں دیتے ہوئے شرم کریں یہ کس طرح کا پاکستان ہے،اگر مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ سمیت ان کے سارے ہینڈلرز میرے قتل کے ذمہ دار ہیں“۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں