نواز شریف کی پاکستان واپسی، مریم نواز نے بھی بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف جلد واپس آئیں گے تو پھر پوچھوں گی عمران خان کہاں غائب ہے؟تم چیلنج کرتے ہو ابھی تونوازشریف کو لیول پلئنگ فیلڈ ملی ہی نہیں،میری اپیل میں ججز کے ریمارکس ہیں کہ نوازشریف پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔

 

 

انہوں نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی صدف نعیم کی لانگ مارچ کے دوران کوریج کرتے اتنی قیمتی جان چلی گئی ، یہ لانگ مارچ کیا ہے؟ چار سالوں میں کوئی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں ہر شعبے کی تباہی ہوئی اس شخص کو بولنا نہیں چاہیے لیکن یہ لانگ مارچ کررہا ہے، قوم کے ٹیکس کا پیسا لانگ مارچ کی سکیورٹی پر خرچ ہورہا ہے، اتنی بے دردی سے قوم کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے۔پھر سازش کا بیانیہ گھڑا، ایک کے بعد ایک جھوٹ ، لانگ مارچ سے کیوں لاتعلق ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کو اس کا اصل چہرہ نظر آگیا ہے، اس نے سوچا تھا جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرلوں گا۔ لانگ مارچ آخری پلان تھا، پہلا پلان سازشی بیانیہ تھا کہ اس کے ذریعے دباؤ ڈال کراہم تقرری کو رکواناتھا، عمران خان کا ایک ہی ہدف آرمی چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنا ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کا تعلق عوامی مسائل سے باکل نہیں ہے، آرمی چیف کی نومبر میں تقرری ہے۔

 

 

یہ چاہتا ہے اس میں رخنہ ڈالا جائے۔آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم آئینی طریقے سے کریں گے، آرمی چیف کی تقرری امن کے ماحول میں ہوگی، اس سے عمران خان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، آخری کارڈ ہاتھ سے نکل گیا ہے، عوام کے بیٹے کیوں آپ کے لانگ مارچ میں شرکت کریں؟ جبکہ آپ کے بیٹے لندن میں پرسکون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی وہ اسٹیبشلمنٹ ڈھونڈ رہا ہے جو اس کی آنکھیں اور ہاتھ بن جائیں،پارٹ ٹائم لانگ مارچ کررہے ہی، لانگ مارچ میں کوئی مجمع نہیں ہوتا، اس طرح تو لانگ مارچ ایک مہینہ بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گا، گوجرانوالہ کے شہریوں کو کہوں گی کہ گھنٹہ گھر میں گھڑی لگی ہوئی ہے اس کی حفاظت کریں ، کیونکہ گھڑی چور وہاں پہنچ گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی اپنی تصویر اور ویڈیو بھی منظرعام پر نہیںآ نے دیتے تھے، لیکن عمران خان نے اتنے بڑے جھوٹ بولے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو آکر قوم کو سچ بتانا پڑا، رات کو اندھیرے میں پاؤں پکڑتا ہے اور دن کے اجالے میں تنقید کرتا ، میرجعفر اور میر صادق اور جانور کہتا ہے۔ قوم انتظار کررہی ہے کہ سنگین الزامات کا جواب دے گا۔

 

 

جب حکومت جاتے دیکھی تو آرمی چیف کو کہتا مجھے گھر نہ بھیجیں بلکہ تاحیات ایکسٹینشن دے دیتا ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آپ نے لگایا اس پر کس چیز کا ہرجانہ کرو گے؟ وہ ہرجانہ کیس جیت جائے گا۔عمران خان کو کسی نے پرچی پر لکھ کردے دیا کہ یہ چور ہیں اور یہ شروع ہوگیا، جب عدالت نے ثبوت مانگے تو وہاں بھی کہتا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ نے پرچی دی تو میں نے چور کہنا شروع کردیا، آپ کو پتا تھا آپ جھوٹ بول رہے ہیں، بہتان بازی کررہے ہیں، اس سازش کا سب سے بڑا مہرہ آپ تھے ،جج ارشد ملک کو ویڈیو دکھا کر آپ نے بلیک میل کیا، اسٹیبلشمنٹ نے نہیں رکھا، طیبہ گل کو آپ نے ایک مہینہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھا،آپ کے سامنے ہی شوکت صدیقی اور جج ارشد ملک نے انکشافات کیے، آپ کو چاہیے تھا کہ قوم سے معافی مانگتے، نوازشریف کو این آراونہیں مل رہا بلکہ آپ کے جھوٹ کی قلعی کھل رہی ہے، نوزشریف کو چیلنج کرتا کہ میں تمہیں ہراؤں گا، تم ڈرپوک اتنے ہو، 2018میں تم نوازشریف کو نہیں ہرا سکے جب تم نے نوازشریف کی پارٹی توڑنے کی کوشش کی۔

 

 

تم نے نواز شریف کے جیتنے والے امیدواروں کو ڈرا دھمکا کے ٹکٹ واپس کرائے، نوازشریف کی بیٹی کو جیل میں ڈالا اور نوازشریف کو الیکٹورک فیلڈ سے باہر کرنا پڑا پھر تم نہیں جیتے تو آرٹی ایس بٹھا دیا گیا۔ضمنی انتخابات میں تم اپنی ہی چھوڑی سیٹیں ہار رہے تو کہتے ہم جیت رہے ہیں۔نوازشریف کو ابھی لیول پلئنگ فیلڈ ملی ہی نہیں ہے، تمہارا سب سے بڑا مخالف تو ابھی میدان میں ہے ہی نہیں، جس کے نام سے پارٹی چلتی اور ووٹ پڑتا ہے، نوازشریف جلد تمہاری سازشوں کے جال سے کلیئر ہوکر انتخابی میدان میں واپس آئے گا، اور وہ دن دور نہیں ہے،میری اپیل میں ججز کے ریمارکس ہیں کہ نوازشریف پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، نوازشریف جلد واپس آئیں گے تو پھر پوچھوں گی عمران خان کہاں غائب ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں