عمران خان نے جنرل باجوہ کو اتنا زچ کردیا کہ ایک دن جنرل صاحب نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ، حامد میر کا تہلکہ خیزدعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے جنرل باجوہ نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامید میر نے بتا یا کہ ‘آئی ایس آئی کے سربراہ کے ٹرانسفر کے مسئلے پرعمران خان نے جنرل باجوہ کو اتنا زچ کردیا کہ ایک دن جنرل صاحب نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم کو اطلاع بھی دے دی وزیر اعظم کو پتہ چلا تو انہوں نے فوراً آئی ایس آئی کے سربراہ کا نوٹیفیکیشن کروا دیا۔،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close