اسلام آباد (پی این آئی) انسداد منشیات فورس کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 جبکہ سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ ملزمان فلائٹ نمبر SV 727 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔ دوسری کارروائی میں چکوال کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 156 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
مزکورہ ملزم فلائٹ نمبر PK 187 سے بحرین جا رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باچہ خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور پر اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ ملزم فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رنگ روڈ پشاور کے قریب افغان باشندے سے 37 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ چرس فریزر میں چھپا کر پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مُقدمات درج کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں