پی ٹی آئی لانگ مارچ، تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

گوجرانولہ (پی این آئی) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کے اطراف تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ گوجرانولہ کے سی ای او ایجوکیشن معروف احمد کے مطابق چندہ قلعہ سے راہوالی والی تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند ہونگے۔ اس حوالے سے معروف احمد کا کہنا ہےکہ طلبہ وطالبات کی حفاظت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغاز آج چندا قلعہ سے ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close