اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی عمران ریاض خان نے عمران خان کے لانگ مارچ کو دیگر سے منفرد قرار دیتے ہوئے اس کے اہم نکات سے پردہ اٹھا دیا اور بتا دیا کہ حکومت کو سرپرائز کس مقام پر ملے گا۔
عمران ریاض خان نے کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ میں اہم ترین سٹریٹجی اپنائی ہے ، عمران خان نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں جو دنیا میں اس سے قبل نہیں ہوتے ، جیسے کورونا وباء کے دوران انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا ، اسے شروع میں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا مگر بعد میں دنیا اس کی معترف ہو گئی ۔ عمران ریاض خان نے کہا کہ اس لانگ مارچ میں ہمیں کہیں عوام کی تعداد کم تو کہیں زیادہ نظر آئے گی ، اسے ڈیزائن اس طرح کیا گیا ہے ، یہ مارچ سٹیشن ٹو سٹیشن چل رہا ہے ، لوگ اس میں دو دو ، چار چار گھنٹے کی ڈیوٹی پر آرہے ہیں ، لوگ مارچ کوایک سٹیشن سے لے کر دوسرے سٹیشن تک پہنچاتی ہے جہاں اسے دوسرے سٹیشن کے لوگ ریسیو کرتے ہیں اور پھر اگلے سٹیشن تک پہنچاتے ہیں ، تمام افراد الگے سٹیشن پر مارچ کو پہنچا کر واپس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ۔ اس طرح عمران خان اپنے لوگوں کا وقت کم لے رہے ہیں مگر ان سے کام زیادہ لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عمران خان ایک ہی خطاب ہر سٹیشن پر کرتے ہیں مگر عوام اس سے بور نہیں ہو رہے بلکہ ہربار نیا جوش ولولہ ملتا ہے ۔
عمران ریاض خان نے کہا کہ عمران خان خود 70 سال کی عمر میں روز یہ جنگ لڑ رہے ہیں مگر وہ اپنے بزرگوں، بچوں اور عورتوں کو مسلسل نہیں تھکا رہے بلکہ ایک دن کے بعد یہ سب لوگ اپنے گھروں ، شہروں کو لوٹ جاتے ہیں لین عمران خان ہر سٹیشن پر عوام سے وعدہ لیتے ہیں کہ وہ راولپنڈی پہنچیں گے جب عمران خان راولپنڈی کے قریب ہوں گے تو یہ تمام لوگ جو روز اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں یہ پھر سے نکلیں گے اس طرح جب عمران خان کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچے گا تو قصور ، لاہور ، گوجرانوالہ سمیت دیگر تمام شہروں سے قافلے دوبارہ نکلیں گے اور عمران خان کو جوائن کریں گے ، حکومت کو اصلی سرپرائز تب اس مقام پر ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں