ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے ناکام ہو گئی

لاہور(آئی این پی) بنکنگ جرائم کورٹ لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے ایسے کوئی شواہد اکٹھے میں کرنے میں ناکام رہا جس سے ثابت ہو کہ انصاف ٹرسٹ سے ہونے والی فنڈنگ کو سیاسی مہم کیلیے استعمال کیا گیا ہو۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے انصاف ٹرسٹ کے نام پر بوگس ٹرسٹ بنایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق انصاف کے ٹرسٹ کے نام پر بیرون ممالک سے فنڈنگ کیلیے 3 اکانٹس کھولے گئے، ایف آئی اے نے کوئی مصدقہ اور مضبوط ثبوت نہیں دیا جس سے ثابت ہو کہ انصاف ٹرسٹ ایک بوگس ٹرسٹ ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف ٹرسٹ میں بیرون ممالک سے ہونے والی ترسیلات پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے زمرے میں نہیں آتیں۔ فیصلہ کے مطابق حامد زمان نے انصاف ٹرسٹ بنانے کیلیے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔فیصلہ میں بتایا گیا پراسیکیوشن نے ایسا کوئی شواہد پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہو کہ انصاف ٹرسٹ سے آنے والی فنڈنگ کا غلط استعمال ہوا۔ عدالت درخواست گزار کو 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close