اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان نے الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے کامونکی میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر پر 10ارب روپے کا ہرجانہ کروں گا۔
الیکشن کمشنر شریف خاندان کا ملازم ہے ، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ میں میرا نام لینے پر دس ارب کا ہرجانہ دائر کرنے جارہاہوں ، سکندر سلطان سے جو ہرجانہ ملے گا اسے ہسپتال میں جمع کراؤں گا ،تم نے میری دیاتنداری پر سوال اٹھایا ،تم پر عدالت میں مقدمہ کروں گا ، تم سے ہر جانے کے پیسے نکلواؤں گا ، الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانہ کروں گا تاکہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں،الیکشن کمشنر کو پیچھے سے بھی ہدایات مل رہی ہیں۔عمرا ن خان نے کہا کہ شوکت خانم کے لیے ہر سال 9 ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں،سب سے بڑا شوکت خانم ہسپتال کراچی میں بن رہا ہے۔ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف کے پاس کوئی اختیار نہیں ، شہباز شریف نے ساری زندگی کیا کیا ہے؟ان کارکردگی پر لوگ حکمرانوں کے خلاف تھے،حکمرانوں نے ملک کو لوٹا، لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے،جوتنقید کرتا ہے انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں،ہم بھیڑ بکریاں نہیں ،انسان ہیں، اللہ نے کہا ظلم کا مقابلہ کرو،پاکستانی عوام کو جانور نہ سمجھیں ، ہم گائے بھینسیں نہیں ہیں۔
میں نے لندن میں فلیٹ نہیں بنائے، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے ،ادارے تب تگڑے ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، یہ ملک تب تگڑا ہوگا، جب ادارے مضبوط ہوں گے،ڈرائی کلین کر کے حکمرانوں کو پھر ہم پر مسلط کر دیا،ڈگی میں بات کرنے والے سے کیا بات کروں گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں