اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، ریڈ زون کی توسیع کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ریڈزون میں زیرپوائنٹ، مارگلہ روڈ، تھرڈ روڈ، نیلور روڈ اور اتاترک ایونیو شامل ہیں،کشمیر چوک، مری روڈ، یونیورسٹی روڈ بھی ریڈزون کا حصہ قرار دیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 4 کلومیٹر کا ایریالانگ مارچ شرکا کیلئے نوگوایریا قراردیا گیاہے جس میں اسلام آبادکی زیادہ آبادی والے3 بڑے سیکٹرز ریڈ زون میں شامل ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد کے 6 پوش سیکٹرز بھی ریڈزون کا حصہ ہیں،آبادی والے سیکٹرز میں جی سکس، سیون اور ایف سکس شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close