آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل کیا ہوگا؟ تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی )تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل راولپنڈی میں دو مقام پر قیام کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل راولپنڈی میں دو مقام پر قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔اے آروائی کے مطابق گوجر خان اور مندرہ کے درمیان شرکاکا پہلا پڑاو ہوگا جبکہ مارچ کے شرکا دوسرا پڑاؤ شمس آباد کے مقام پر کریں گے۔مارچ کے شرکاٹی چوک ،

سواں اور پھر مریڑ حسن پہنچیں گے، مریڑ حسن سے اسلام آباد داخلہ کیلئے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا۔مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے ، عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے، جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی مارچ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی قیادت میں رواں دواں ہے، مارچ میں عوام و کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close