عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ آج کس شہر پہنچنے کا امکان ہے ،جانئے 

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب جانے والا لانگ مارچ آج گوجرانوالہ پہنچے گا۔سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا لیکن 3 روز میں اب تک شرکا گوجرانوالہ بھی نہیں پہنچا۔گزشتہ روز خاتون صحافی صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی سے قافلہ آج حیدرآباد اور سکھر کے راستے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا جب کہ پختونخواہ کا قافلہ بدہ کو نکلے گا،

یہ تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے، لاکھوں لوگوں کا یہ اجتماع اپنے جمہوری حقوق چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close