پاکستان میں ایک اور نئی ائیر لائن کا اضافہ

کراچی(پی این آئی)آج پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے ملک کے مختلف شہروں سے پروازیں شروع کرے گی۔پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کر رہی ہے جس کا ان شہروں کیلیے کرایہ 13,999 روپے ہو گا، مسافروں کو 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی،دوران سفر انھیں مفت انٹرٹینمنٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

ایئر لائن کو اس ماہ کے اوائل میں آپریشنز شروع کرنے کا لائسنس مل گیا تھا۔ فلائی جناح پرائیویٹ جوائنٹ وینچر بجٹ ایئرلائن ہے جس کا قیام کراچی سے عمل میں آیا تھا اور اسے ایئرعریبہ کے کامیاب سستے ماڈل کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔ اس کے آپریشنز کا بنیادی مقصد سستا، آرام دہ اور قابل اعتماد سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔اس ماہ کے اوائل میں ایئرلائن کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملک کی پانچویں ایئرلائن کے طور پر

آپریشنز کا لائسنس مل گیا ہے۔فضائی آپریشنز کیلیے فلائی جناح نے پاکستان سول ایوی ایشن کے تمام پیشہ وارانہ تقاضے اور سیفٹی ریگولیشنز پورے کیے تھے۔اس سال مارچ میں فلائی جناح نے FJ کے طور پر اپنے ویژیول برانڈ کی شناخت کرائی تھی، اس کا سرخ رنگت ایئرلائن کے جوبن اور جدیدیت کی عکاسی کرتا ہے۔دائرہ نما علامت ایئرلائن کی متحرک اور آگے بڑھنے کی عکاسی کرے گا۔ اس کی برانڈ ویلیوزکا مقصد سچے جذبے کے ساتھ پوری دنیا کی برادریوں کو ایک دوسرے کے

ساتھ جوڑنا ہے اور اس کیلیے سنجیدہ اور دیانتدارنہ کوششیں کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے گی۔ایئرٹرانسپورٹ کا صرف ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں حصہ ان ممالک کی جی ڈی پی کا 684 ارب ڈالر ہے، تین کروڑ افراد کا اس شعبہ سے روزگار وابستہ ہے۔ ایوی ایشن کی صنعت میں اس وقت عالمی سطح پر جوائنٹ وینچر فروغ پا رہا ہے۔ تقریبا دنیا کے تمام ممالک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلیے یہی پالیسی اختیار کر رہے ہیں

جس میں 49 فیصد بیرونی اونرشپ کی اجازت دی جاتی ہے۔پاکستان کے لیکسن گروپ اور ایئر عریبہ نے گزشتہ سال ستمبر میں سستی ترین ایئر لائن کے طور پر فلائی جناح کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ایئر لائن کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکائونٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close