عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران ایک اور حادثہ پیش آگیا

مریدکے(پی این آئی)مرید کے میں عمران خان کے خطاب کے دوران انڈرپاس پر بنی فائبر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق انڈر پاس کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شدید زخمی 2 افراد کو لاہور بھیج دیا گیا ہے۔اسد عمر نے عمران خان کو ملبے تلے دبے لوگوں کی مدد کی اپیل کا مشورہ دیا جس پر عمران خان نے پولیس والوں کو مدد کا کہہ دیا۔

 

 

اسد عمر اور دیگر رہنماوں نے دوبارہ تصحیح کروائی، جس کے بعد عمران خان نے پولیس اور ریسکیو اداروں کو ملبے تلے دبے افراد کی مدد کرنے کا کہا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر تلے دب کر ایک نجی ٹی وی کی خاتون اینکر صدف نعیم جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والا ایک پولیس اہلکار بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close