اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ لانگ مارچ میں کس کس جگہ پر خون ریزی کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاہے کہ بدقسمتی سے خونی لانگ مارچ کا آغاز ہی ارشد شریف کی موت سے شروع ہوا،گزشتہ رات لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی وفات بھی ہوئی۔
ان کاکہناتھا کہ لانگ مارچ میں چند ہزار لوگ دیکھ کر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی کہ اس صورتحال سے نکلنے کیلئے کس کے پاؤں پڑوں۔لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان بھارت کے ٹی وی چینلز کا تارہ بن گئے ،عمران خان نے ملکی معیشت اور لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلا، عمران خان نے لوگوں کوروزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین لیا،جاوید لطیف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ کس کس جگہ پر خون ریزی کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں