کراچی(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کردیا، جس کے تحت انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات ہیں، اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کراچی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 31 اکتوبر کو طلبی کا دوسرا نوٹس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے،
عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر اکتیس اکتوبر کو ایف آئی اے کراچی کے سامنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں،ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیرون ملک سے آنے والی کروڑوں روپے کی رقم اسلام آباد میں قائم نجی بینک کی جناح ایونیو برانچ سے نکلوائی اور اکائونٹ خود استعمال کیا،ذرائع کے مطابق اگر عمران خان ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کو گرفتار کرنے کا امکان ہے کیونکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا،ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کراچی سے پی ٹی آئی کے تین اہم رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ پیر کو عمران کے پیش نہ ہونے پر اگلے ہفتے ایف آئی اے کراچی کی ٹیم کاعمران کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد یا لاہور روانہ ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں