لاہور(پی این آئی)صدف نعیم کی موت کی تحقیقات کی جائیں یا نہیں؟ صدف نعیم کے شوہر نے فیصلہ سنا دیا۔۔ پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نے اپنی اہلیہ کی موت کو حادثہ قرار دے دیا۔
متوفی صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم نےکوئی بھی کارروائی کرانے سے تحریری طور پر انکار کردیا۔پولیس کو دیےگئے تحریری بیان میں محمد نعیم کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران ڈیوائیڈر پرکھڑی تھی، ڈیوائیڈر سے گرنے کے باعث میری اہلیہ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔محمد نعیم کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ ہے اس لیے میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کرانا چاہتا۔صدف نعیم کے شوہر کے تحریری بیان پر پولیس نے میت ورثا کے حوالےکردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں