دوست مزاری کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟ بڑا الزام لگ گیا

لاہور(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عمران نیازی کی ایما پر دوست مزاری کو گرفتار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے، عمران نیازی کی سیاست کا خلاصہ انتقامی کارروائیاں، فتنہ اور انتشار ہے،حمزہ شہباز نے کہا کہ دوست مزاری کو حق اور سچ کا ساتھ دینے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا،

دوست مزاری کا اصل قصور آئین کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا تھا،ان کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے ملکی سیاست میں ایک اہم موڑ پر درست سمت کھڑے ہونے کو ترجیح دی،انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات قائم کرنا عمران نیازی اور اس کی جماعت کا خاصا ہے،انہوں نے کہا کہ بے سروپا الزامات کی بنا پر عمران خان کو ہمیشہ عدالتوں میں سبکی اٹھانا پڑی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close