لانگ مارچ میں لوگوں کی کتنی تعداد ہے؟ پی ٹی آئی قیادت نے اسلام آباد انتظامیہ کو جواب دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ کے اعتراضات کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا کہ لانگ مارچ میں لوگ بڑی تعداد میں ہیں، این او سی جلد جاری کیا جائے،پی ٹی آئی کے مطابق انتظامیہ دھرنے کے مقام کا این او سی جاری کرے تاکہ انتظامات کو ختمی شکل دی جا سکے، دھرنے کے مقام کا انحصار انتظامیہ کے روٹ اور این او سی سے مشروط ہے،

سری نگر ہائی وے پر پہلے بھی سیاسی جماعتیں دھرنا دے چکی ہیں، عدالتی احکامات کی روشنی میں سری نگر ہائی وے پر دھرنا دینے کی اجازت ہے، این او سی جاری نہ کرنا سپریم کورٹ فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب میں مزید کہا گیا کہ 25مئی کے لانگ مارچ میں طاقت کے استعمال سے صورتحال خراب ہوئی، دو جولائی کو پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ سکیورٹی کے ناکافی انتظامات نے نقصان پہنچایا، 30 جون کو بھی پی ٹی آئی کو جلسے سے کچھ دیر پہلے اجازت نامہ دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close