لاشیں گریں گی تو ۔۔۔۔ شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاشیں گریں گی تو سب گھر جائیں گے، جھاڑو پھر جائے گی،اتوار کو نجی ٹی وی پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ لانگ مارچ کواسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، راناثنا اللہ معاملے ٹھیک کرنے کے بجائے خراب کررہے ہیں، ایک بھی لاش گر گئی تو یہ بھاگ نہیں سکیں گے،

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر بات کرنی چاہیے، اسی میں سب کا فائدہ ہے، لاشیں گریں گی تو سب گھر جائیں گے جھاڑو پھر جائے گی، یہ اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں،شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے احتجاج کو پرامن، قانونی و آئینی رکھنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اسلام آباد میں داخلے سے نہیں روک سکتی، عوامی جذبات کی تضحیک کرنیوالا ذلیل و خوار ہوجائے گا، اگر بدھ تک گرفتار نہیں ہوا تو ان کا استقبال کروں گا،ان کا کہنا تھاکہ دنیا میں کوئی چیز پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close