عمران خان کے 2بار کہنے پر ارشد شریف بیرون ملک نہیں گئے تو کیا ہوا؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی ارشد شریف خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے تھریٹ الرٹ کے بعد بیرون ملک گئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ایک فرمائشی تھریٹ الرٹ تھا جو عمران خان کی فرمائش پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے جاری کروایا، ہم اس تھریٹ الرٹ کی تہہ تک پہنچ گئے ہیں اور جلد ہی اس کی انکوائری رپورٹ سامنے آجائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف بیرون ملک جانے کیلئے تیار نہیں تھے، عمران خان نے دو بار بضد ہو کر انہیں کہا لیکن وہ باہر نہیں گئے مگر اس تھریٹ الرٹ کے بعد انہیں بیرون ملک جانا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close