عمران خان کو پتہ چلا کہ ان کے کنٹینر کے نیچے خاتو ن صحافی کچلی گئیں تو انہوں نے کیا کہا؟ ساتھی کیمرہ مین کا انکشاف

کامونکی ( پی این آئی ) عمران خان نے اپنی ذاتی چادر صدف نعیم پر ڈالی ،عمران خان آنکھوں میں نمی لیے بولتے رہے یہ کیا ہو گیا ہے ، یہ کیا ہو گیا ہے، مرحومہ رپورٹر کے ساتھی کیمرہ مین کی خصوصی گفتگو۔

 

 

تفصیلات کے مطابقپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے ساتھی کیمرہ مین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حادثے کا سن کر کنٹینر سے نیچے اتر آئے اور جب انہوں نے صدف کو دیکھا تو اپنی ذاتی چادر ان پر ڈال دی۔اس وقت ان کی آنکھوں میں نمی تھی اور وہ کہہ رہے تھے کہ یہ کیا ہو گیا ہے ، یہ کیا ہو گیا ہے۔دوسری جانب مرحومہ رپورٹر کے شوہر نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں نے کہا کہ امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں، لیکن صدف نے کہا کہ جانا ضروری ہے،بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا کہ امی لگتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نعیم نے کہا ہے کہ بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا امی لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے،بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا کہ امی لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں نے کہا کہ امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں لیکن صدف نے کہا آج جانا ضروری ہے ،ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے۔

 

 

فیملی ذرائع کے مطابق صدف کے دو بچے 21 سال کی بیٹی اور 15 سال کا بیٹا ہے جبکہ وہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں دوسرے نمبر پر تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔دوسری جانب وزیراعظم کا مرحومہ خاتون رپورٹر صدف کے اہل خانہ کیلئے50 لاکھ مالی امداد کا اعلان۔وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحومہ خاتون رپورٹر صدف کے اہل خانہ کیلئے50 لاکھ مالی امداد کا اعلان کرتے ہیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں