پی ٹی آئی لانگ مارچ سے انتہائی افسوسناک خبر، کنٹینر کے نیچے آکر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں

سادھوکی( پی این آئی ) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں افسوسناک حادثہ، لانگ مارچ کی کوریج کے دوران نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اعظمی بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک حالیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ چینل 5 کی خاتون رپورٹر کنٹینر کے نیچے آکر ہلاک،اف میرے خدا،جھلی سی نوکری کی خاطر ماری ماری پھرتی تھی،اسکا خون کس کے ہاتھوں پہ تلاش کرنا ہے،یہ بھی ایک صحافی تھی،اس کے لئے ٹرینڈ چلیں گے،آواز اٹھائی جائے گی۔اسی طرح اپنے ایک ٹویٹ میں ارسلان جٹ نامی صحافی نے چینل فائیو کی رپورٹر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق، بہت ہی محنتی اور سینیئر رپورٹر سپورٹس میں بھی ہماری کولیگ تھیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close