حکومت کیساتھ مذاکرات کی خبریں، عمران خان نے خاموشی توڑ دی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے لیے جو لاہور میں میرے میٹنگ کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی لانگ مارچ جس جگہ پر رکا ہے وہاں سے لاہور قریب تھا اور ہم نے فیروز والا سے لانگ مارچ کو آگے نہ لے جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ چھ ماہ سے ایک ہی مطالبہ کر رہا ہوں جلدی اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں اور اس کی تاریخ دی جائے، اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو میرا یہی مطالبہ ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close