پاک فوج کیخلاف مہم، بھارتی میڈیا پر آنیوالے لوگوں کی عمران خان کو فنڈنگ کی پیشکش

لاہور(پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی ملک دشمنی اور افواج پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی حالیہ مہم کی بھارت پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔روزنامہ جنگ میں خالد محمود خالد کی خبر کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی مختلف شخصیات نے عمران خان کو فنڈز دینے کی پیشکش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ پیشکش کرتے ہوئے ایک معروف بھارتی وی لاگر میجر گورو آریا نے اپنے پیغام لکھا کہا کہ وہ عمران خان کو چندہ دینا چاہتے ہیں کوئی انہیں بتائے کہ وہ یہ چندہ عمران تک کیسے پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں عمران خان زندہ باد کا ٹوئٹر ٹرینڈ بھی کافی مقبول ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close