چالاکیاں نہیں چلیں گی، پی ٹی آئی نے کمیٹی سطح کے مذاکرات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔ اس حوالے سے شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سنجیدگی سے بات کرنی ہے تو صحیح لوگوں سے بات کرائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے فوری الیکشن کے مطالبے سے دستبردار ہوتے ہوئے الیکشن مارچ یا اپریل میں کرانے کی تجویز دیدی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیں تو بات ہوگی ورنہ چالاکیاں نہیں چلیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close