این اے 45، پولنگ جاری، عمران خان اور جمیل خان میں کانٹے دار مقابلہ

پشاور (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 میں عمران خان اور پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صبح 9 بجے سے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس حلقے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ڈی ایم کے امید وار جمیل خان سمیت 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ لیکن اصل مقابلہ عمران خان اور جمیل خان کے درمیان ہے۔ ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الرؤف خان کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے۔حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close