عمران خان نے کس دوست کے ذریعے مذاکرات کی پیشکش کی؟ وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک کاروباری دوست کے ذریعے رابطہ کرکے مذاکرات کی پیشکش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔وزیر اعظم نے لاہور میں وی لاگرز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ عمران خان نے ایک ماہ پہلے ایک کاروباری دوست کے ذریعے رابطہ کیا اور مذاکرات کی پیشکش کی ، وہ دو معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے تھے،

پہلا آرمی چیف کی تقرری اور دوسرا انتخابات کا معاملہ،انہوں نے ان دونوں معاملات پر مذاکرات سے انکار کردیا اور میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات کرنے کی پیشکش کی۔شہباز شریف نے بتایا کہ آرمی چیف کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ تین نام وہ دیتے ہیں اور تین نام آپ دیں ، مل کر آرمی چیف لگا لیتے ہیں لیکن انہوں نے شکریہ کہہ کر انکار کردیا اور واضح کیا کہ آرمی چیف کی تقرری ایک آئینی فریضہ ہے جو وزیر اعظم نے ادا کرنا ہوتا ہے۔ جیسے آپ نے باجوہ صاحب کو توسیع دی تھی ، ویسے ہی یہ فرض اب بھی ادا کرنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کی پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے ان سے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close