پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، عمران خان کیخلاف نعرے لگ گئے

لاہور (پی این آئی ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے شاہدرہ میں خطاب کے دوران ہجوم سے عمران خان کے خلاف نعرے لگ گئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر یاسر سعید خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عمران خان خطاب کر رہے ہیں تو اسی دوران ایک شخص عمران خان کے خلاف کچھ نعرے لگاتا ہے

جس پر چیئرمین پی ٹی آئی اسے کہتے ہیں کہ چپ کرو ، میں تمہیں، تمہاری طرح کے لوگوں کو شعور دے رہا ہوں تا کہ تم غلام نہ بن کر اپنی زندگی گزارو۔ڈاکٹر یاسر سعید خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہدرہ میں خطاب کے دوران ہجوم نے عمرنا خان کے خلاف قابل اعتراض نعرے لگائے ۔ لوگ اب جھوٹی داستانوں کے دل لبھانے والے تماشوں میں پڑنے والے نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close