ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا جواب آ گیا

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ جب حکومت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہی نہیں تو بات چیت کیا ہوگی ،ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلی شرط انتخابات کا اعلان ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ حقیقی آزادی مارچ آج شاہدرہ سے شروع ہوگا،بہت بڑی تعداد میں عوام شاہدرہ میں موجود ہیں ،ہم لوگوں کو تھکانا نہیں چاہتے ،ہر پوائنٹ پر مختلف لوگوں کے گروپ آتے ہیں،ہماری تحریک میں نظام کو بدلنے کا خواہشمند ہر شخص موجود ہے۔

فواد چودھری نے کہاکہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں ، یہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں ،جولوگ انتقام میں اندھے ہو جائیں ان کا انجام اچھا نہیں ہوتا،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ لانگ مارچ میں لوگ کم ہیں تو حکومت کو گھبراہٹ کیوں ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ہم نے پہلے بھی اداروں کیساتھ تعاون کیا ہے،آپ احتیاط کریں انقلاب کو پرامن رہنے دیں ،انتشار ملک اور کسی کیلئے بہتر نہیں ،فواد چودھری نے کہاکہ جب حکومت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہی نہیں تو بات چیت کیا ہوگی ،ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلی شرط انتخابات کا اعلان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close