حلیم عادل شیخ کی مشکلات بڑھ گئیں، دعا بھٹو نے ایک اور درخواست دائر کر دی

کراچی(پی این آئی)تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے شوہر حلیم عادل شیخ کیخلاف خلع کے دعوے کے بعد خرچے اور بیٹے کی حوالگی کیلئے درخواست بھی دائرکردی۔ کراچی کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں دعا بھٹو نے موقف اختیار کیا ہے کہ حق مہر کی رقم اور 5 لاکھ روپے ماہانہ کفالت کیلئے دلوائے جائیں ۔دعا بھٹو کی درخواست میں بیٹے کی حوالگی کے ساتھ بیٹے کی سربراہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیٹے کامل حلیم کی کسٹڈی مستقل طور پر میرے حوالے کی جائے، بیٹے کی رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ ادا کئے جائیں اور کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے۔دعابھٹو نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ بیٹے کامل کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے۔اس کے علاوہ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم بھی واپس دلوایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close