پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے اہم حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پر اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے حکمنامہ جاری کردیا ۔پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد کیلئے اپنی منزل کی طرف گامزن ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے حکمنامہ جاری کیا گیاہے،

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرہ نہیں دے گا،روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہو گی،لانگ مارچ کے شرکا کو کمرہ دینے والے ہوٹل کیخلاف کارروائی ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close