ارشد شریف کو گاڑی سے نکال کر گولیاں ماری گئیں اور پھر گاڑی میں بٹھا کر سیٹ بیلٹ باندھ دی، حامد میر کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو گاڑی سے اتار کر گولیاں ماری گئیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے لکھا “ارشد شریف کے ایک قریبی دوست نے بتایا ہے کہ اس کی اطلاع کے مطابق نہتے ارشد شریف کو گاڑی سے نکال کر نزدیک سے گولیاں ماری گئیں اور بعد میں اسے گاڑی کی نشست پر بٹھا کر سیٹ بیلٹ باندھی گئی پھر تصویر بنا کر کہا گیا کہ پولیس نے فائرنگ کر دی۔

 

 

“اس سے قبل تحریک انصاف سے آج ہی نکالے گئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی اپنی مشہور زمانہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کو یا تو گاڑی کے اندر سے گولی ماری گئی ہے یا انہیں انتہائی نزدیک سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close