لاہور میں بااثر شخصیت سے ملاقات، عمران خان کا دعوئوں پر ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں سے جو ان کی میٹنگ کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، کہنا چاہتے ہیں کہ وہ لاہور اس لیے واپس آئے ہیں کیونکہ یہ قریب ہے اور ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ کے قافلے کو رات کے وقت نہیں چلایا جائے گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ان کا گزشتہ چھ ماہ سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کیلئے تاریخ دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات ہوئے بھی تو ان میں صرف یہی مطالبہ پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان کے قافلے نے کامونکی جانا تھا مگر قافلے کو فیروزوالہ کے قریب روک دیا گیا ہے ، عمران خان بھی کالا شاہ کاکو سے واپس لاہور آگئے ہیں کیونکہ آج رات لاہور میں اہم مذاکرات کا امکان ہے جس میں سابق وزیر اعظم براہ راست شریک ہوں گے ، ان مذاکرات میں صرف اور صرف فوری الیکشن کا مطالبہ زیر غور آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close