لاہور (پی این آئی) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا، دوست مزاری نجی ہسپتال میں داد بلخ شیرمزاری کی عیادت کیلئے آئے تھے۔ کزن شباب مزاری نے تصدیق کی ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو گرفتارکرلیا گیا ہے، دوست مزاری نجی ہسپتال میں داد بلخ شیرمزاری کی عیادت کیلئے آئے تھے۔
کزن شباب مزاری نے بتایا کہ دوست مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے۔یاد رہے دوست محمد مزاری تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ خیال رہے 08 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو انکوائری کیلئے طلب کیا تھا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ دوست مزاری کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات میں طلب کیا گیا ہے، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔دوست مزاری اور دیگر کو 11 اکتوبر کو اینٹی کرپشن لاہور ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر روجھان ،تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے ۔ دوست محمد مزاری کے خلاف جعلی کاغذات کے ذریعے سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں ۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کیس میں انکوائری کر رہا ہے۔ لیکن دوست مزاری کچھ وجوہات کی بناء پر انکوائری کیلئے پیش نہیں ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں