سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کو خوشخبری مل گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور کی سیشن عدالت نے سنیئر صحافی چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے چوہدری غلام حسین کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سیشن عدالت میں چوہدری غلام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

 

چوہدری غلام حسین کی جانب سے درخواست ضمانت سیشن عدالت میں دائر کی گئی جس میں ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔واضح رہے کہ گزشہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے سنیئر صحافی چوہدری غلام حسین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوایا۔ چوہدری غلام حسین کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے نے چوہدری غلام حسین کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی اور بتایا کہ چوہدری غلام حسین نے بینک کا قرضہ واپس نہیں کیا۔ غلام حسین کے وکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2003 کا وقوعہ ہے اور2011 میں ایف آئی آردرج ہوئی۔کیا ایف آئی اے اب بینکوں کی ریکوری کا کام کرے گا؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ تحریری شکایت بینکنگ کورٹ میں چالان کے ساتھ ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بندہ 2013 سے اشتہاری ہے،ٹی وی پر بیٹھا رہتا ہے،آپ اب تک بیٹھے کیوں رہے؟

 

 

عدالت نے استفسار کیا کہ 2013 سے آپ نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی؟ اظہرصدیق نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین پر کسی قسم کی جعلی دستاویزات کا الزام تک نہیں لگایا گیا،رات کو40 لوگ گرفتار کرنے آئے کیا کوئی ذاتی رنجش نکالنےآئے تھے؟یہ پرائیویٹ کمپلینٹ نکال کردکھائیں جوایف آئی اے کو دی گئی۔وکیل چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مرکزی ملزم بینک منیجرکیخلاف مقدمہ ختم ہو چکا ہے،چوہدری غلام حسین کا پورے مقدمے میں کیا کردار ہے ،یہ واضح نہیں۔وہ صرف ضامن ہیں باقی مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close