عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ میں توشہ خانہ اور فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر پر اربوں روپے کا ہرجانہ کروں گا۔انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر بد دیانت آدمی ہے، وہ پی ڈی ایم سے مل کر منصوبہ بندی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب ہم کسی کا ظلم نہیں سہیں گے،امریکی چمچوں، پاکستان کے ڈاکوئوں کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے یہ سب سے بڑا انقلاب ہے، یہی انقلاب پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کرے گا، حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلا مرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close