پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں, اسد عمر نے غصے کی حیران کن وجہ خود ہی بتادی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر پارٹی رہنما حماد اظہر سے بحث کرتے ہوئے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت دی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر اسد عمر اور حماد اظہر کی آپس میں بحث کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہی۔وائرل ویڈیو میں اسد عمر اور حماد اظہر کو بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر

رہے تھے کہ یہ بحث پی ٹی آئی رہنماں کے درمیان مارچ میں شرکا کی کم تعداد کے سبب ہو رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اس وائرل ویڈیو سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔اسد عمر کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا، دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا، جنریٹر کو کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم لاہوریوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر بہت خوش تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close