ایف آئی اے کی بھاری نفری شیخ رشید کو گرفتار کرنے راولپنڈی پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج اورنفری دینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچی۔ تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکار کردیا۔راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی ایاہلکاروں کی تعداد 2 سوسے زائدہے،2بسوں میں سوار ہیں، پولیس کے انکار کے بعد ایف آئی اے اہلکار واپس لوٹ گئے لیکن 15 سے 20 ایف آئی اے اہلکار متروکہ وقف املاک میں تاحال موجود ہے۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں اور گیس ہائوسز پرلانگ مارچ کے شرکا کو کمرے دینے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کیلئے حکم نامہ جاری کیا کہ

کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہائوس لانگ مارچ کے شرکاء کو کمرے نہیں دے گا۔ پولیس نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی چیکنگ ہوگی، اگر لانگ مارچ میں شریک شخص کو ہوٹل کا کمرہ دیا گیا تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close