2018ء میں عام انتخابات سے پہلے عمران خان کے انٹرویو کے بعد مجھے جنرل باجوہ نے بلایا لیکن وہاں بیٹھے تیسرے شخص نے آرمی چیف کو عمران خان بارے کیا بتایا تھا؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی حامد میر نےنجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ 2018 کے جنرل الیکشن سے قبل میں نے عمران خان کا انٹرویو کیا تھا ، جس میں انہوں نے نواز شریف پر بڑی تنقید کی تھی ، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو جنرل جیلانی لے کر آیا تھا اور نواز شریف فوج کی پیدا وار ہے۔اس انٹرویو کے بعداسی رات مجھے جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ہاؤس بلایا تھا،

وہاں ایک اور صاحب بھی موجود تھے اور وہ میرے سامنے جنرل قمر جاوید باجوہ کو متنبہ کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ جنرل صاحب آپ عمران خان کو لانا چاہ رہے ہیں ،میں آپ کو عمران خان کے بارے میں ابھی سے پیشگوئی کر رہا ہوں کہ یہ آپ کو وہاں مارے گا جہاں پانی بھی نہیں ملے گا،ساتھ ہی حامد میر مسکرائے۔حامد میر کے مطابق ملاقات میں موجود تیسرے شخص نے بڑی لمبی گفتگو کی تھی، تو بہت سے لوگوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس وقت بھی کہا تھا ، تو آ ج اگر عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لیکر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، تو یہ میرے لیے نئی بات نہیں ہے یہ پہلے سے ہی توقع تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close