عمران خان نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پرانی ساتھی فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close