عمران خان کو نامعلوم کالز سے ڈرائے اوردھمکائے جانے کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایم اے کالج لاہور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ٹیلیفون کالز سے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے ، ہم اندرونی و بیرونی کسی بھی طرح کی غلامی کرنے کو تیار نہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاہوریوں نے جس طرح استقبال کیا اچھا لگا ، کلمہ طیبہ کا مطلب ہے کہ انسان ہر چیز سے آزاد ہے ، وہ صرف ایک اللہ کا ماننے والا ہے کیا۔

 

 

 

کیا آپ امریکی چمچوں ، پاکستان کے ڈاکوؤں کو خود پر مسلط ہونے دیں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے حلف لیا کہ ہم پاکستان کے آئین کی پاسداری کرینگے اور اللہ کے سواء کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے ، ہم حقیقی آزادی کے اس مارچ میں عمران خان کے ساتھ ہیں ۔خیال رہے کہ عمران خان کا حقیقی آزاد مارچ لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوا جو چند روز میں اسلام آباد پہنچے گا ۔عمران خان راستے میں مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close